جعلی چیک ،ناقص سلنڈر کی فٹنگ اشتہاریوں کو فرار کرانے پر مقدمات درج

 جعلی چیک ،ناقص سلنڈر کی فٹنگ  اشتہاریوں کو فرار کرانے پر مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں پولیس نے جعلی چیک، گاڑی میں ناقص ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے اور۔۔۔

 اشتہاریوں کی فراری میں مدد دینے کے الزام میں مختلف افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ سنانواں کے علاقے میں نعمان اشرف نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ محمد فیضان نے پرانے دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر اس سے 6 لاکھ روپے بطور قرض لیے اور رقم کی واپسی میں مبینہ طور پر دھوکہ دہی کی۔ تھانہ صدر کوٹ ادو نے محمد کاشف کے خلاف ہائی ایس وین میں ناقص فٹنگ کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر نصب کرکے بطور ایندھن استعمال کرنے اور انسانی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔تھانہ سنانواں پولیس نے اشتہاری ملزم اظہر کو پولیس کی آمد کی اطلاع دے کر فرار کرانے میں مدد کے الزام میں عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ تھانہ سٹی سرور شہید پولیس نے بھی اشتہاری ملزمہ فرزانہ کوثر کو فرار کرانے پر محمد حنیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...