ہیئر سیلون میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
وہاڑی (خبرنگار)لڈن روڈ پر واقع سمارٹ ہیئر سیلون میں گزشتہ شب مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ ملحقہ سموک شاپ تک بھی پھیل گئی، جس کے نتیجے میں دونوں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ کے دوران ہیئر سیلون میں موجود گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث شیشے کے ذرات لگنے سے قریب کھڑا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث دونوں دکانوں اور سامان کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے ، تاہم واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments