کوٹ ادو پولیس میں تبادلے ، عابد حسین ایس ایچ او تھانہ سٹی مقرر
ندیم حیدر صدر سرور شہید تعینات، ذیشان سرور پولیس لائن کلوز کردیئے گئے
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی جانب سے ضلع پولیس میں اہم تبادلے کرتے ہوئے مختلف افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ جاری حکم نامہ کے مطابق انسپکٹر عابد حسین 526/G، جو دفتر پولیس میں ممبر ڈی آئی بی کے فرائض انجام دے رہے تھے ، کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو تعینات کردیا گیا ہے ۔اسی طرح انسپکٹر ندیم حیدر 24/DG کو ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ ایس آئی ذیشان سرور 171/G کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو کے عہدے سے ہٹا کر پولیس لائن کلوز کردیا گیا ہے ۔ڈی پی او کوٹ ادو کی جانب سے جاری احکامات میں متعلقہ افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ افسران کو نئی تعیناتی کے بعد عملدرآمد رپورٹ بھی دفتر پولیس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق تبادلوں کا مقصد ضلع میں انتظامی امور اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments