جلال پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائر لگنے سے ملزم زخمی

جلال پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائر لگنے سے ملزم زخمی

ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ، زخمی ملزم ذیشان ہسپتال منتقل

جلال پور پیروالا (نامہ نگار) گیلے وال روڈ بستی پٹھان والا کے قریب سی سی ڈی پولیس کی ناکہ بندی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں فائر لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 25 سالہ محمد ذیشان عرف شانو کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ زخمی شخص ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی 9 وارداتوں میں مطلوب تھا۔ 

پولیس کا دعویٰ ہے کہ وقوعہ کے وقت بھی وہ مبینہ طور پر چوری شدہ موٹرسائیکل پر سوار تھا۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں مزید کارروائی شروع کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...