بورے والا میں ایک شخص پراسرار طور پر جاں بحق، قتل کا الزام
بیوی اور مبینہ آشنا نے زہریلی چیز کھلائی ،لواحقین،مقامی پولیس کی تحقیقات جاری
بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 519 ای بی میں 45 سالہ شخص محمد مشتاق رحمانی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد متوفی کے ورثاء نے اس کی بیوی اور مبینہ آشنا پر زہریلی چیز کھلا کر قتل کرنے کا الزام عائد کردیا۔ورثاء کے مطابق مشتاق رحمانی کو مبینہ طور پر اس کی بیوی نے محمد وحید، سکنہ 519 ای بی، کے ساتھ مل کر کوئی زہریلی چیز کھلائی، جس کے بعد اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق متوفی کے ورثاء کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی شواہد اور تحقیقات کی بنیاد پر کی جائے گی۔ دوسری جانب ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ معلوم کی جائے اور اگر قتل ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments