وہاڑی میں ٹرالر کی بیل ریڑھی کو ٹکر،1 شخص جاں بحق

وہاڑی میں ٹرالر کی بیل ریڑھی کو ٹکر،1 شخص جاں بحق

ملتان روڈ پر حادثہ، ایک شخص زخمی، بیل بھی ہلاک، ٹرالر ڈرائیور فرار

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ملتان روڈ پر اڈا 86 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے بیل ریڑھی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ریڑھی بان محمد اشرف موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے میں بیل بھی ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق محمد اشرف بیل ریڑھی پر سوار تھا کہ اڈا 86 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے ریڑھی کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ محمد اشرف موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ریڑھی پر موجود ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں بیل بھی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں اسے مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کرتے ہوئے حادثے کے شواہد اکٹھے کرلئے اور فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...