مرمتی کام کے پیش نظر بجلی کی فراہمی بند رہے گی
ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی۔۔۔
، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے آج اور کل مختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے 29اگست کوملتان سرکل کے 11KVبوٹے والااورگلزار پورفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVپاور ہائوس،نشتر،چاند ماڑی اورگارڈن ٹائون فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے د س بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments