محکمہ جیل خانہ جات ڈیرہ ریجن میں متعدد ملازمین کی ترقیاں
وارڈرز ہیڈ وارڈر اور ہیڈ وارڈرز چیف وارڈر بن گئے ، اعزاز میں تقریبات
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن میں ملازمین کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف جیلوں میں خدمات انجام دینے والے وارڈرز کو ہیڈ وارڈر جبکہ ہیڈ وارڈرز کو چیف وارڈر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے ملازمین کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں جیل افسران نے اہلکاروں کو نئے عہدوں کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں مرزا اسلم بیگ، زبیر گبول، چودھری طارق محمود اور زبیر احمد بھاپا کو ہیڈ وارڈر جبکہ غلام حبیب، عابد خان جتوئی اور فدا حسین کو چیف وارڈر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ جیل ملک نازک شہزاد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو راؤ ندیم اقبال اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل افضل وٹو نے شرکت کی۔افسران نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو بیجز لگائے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ تقریب میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ افسران نے کہا کہ ترقی ملازم کی محنت، فرض شناسی اور محکمانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کا اعتراف ہے ، تاہم نئے عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ادھر سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں فدا حسین کھوسہ، فاروق الحسن، ابراہیم لغاری اور ریاض حسین کو ہیڈ وارڈر جبکہ غلام یسین کو چیف وارڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے ملازمین نے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے اور محکمہ کی بہتری، نظم و ضبط اور قیدیوں کی اصلاح و بحالی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments