699 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری، کارروائی تیز کرنیکی ہدایت

699 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ  جاری، کارروائی تیز کرنیکی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس (جی پی سی) اور کے پی آئیز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور جی پی سی کے اجرا، کیمپس کے قیام اور ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جی پی سی کیمپس کے قیام کیلئے تمام پیشگی اقدامات جلد مکمل کیے جائیں اور 31 اگست سے 13 ستمبر 2026 تک کیمپس کے بارے میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سرٹیفکیٹس کے حصول کے طریقہ کار اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں سہولت مل سکے ۔خالد جاوید گورائیہ نے بتایا کہ موصول ہونے والی 801 درخواستوں میں سے 699 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے باقی درخواستوں پر کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ زیر التوا معاملات جلد مکمل ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کے پی آئیز رینکنگ میں ضلع وہاڑی کی پنجاب بھر میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے پر ریونیو افسران کو شاباش دی اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں شفافیت، بروقت کارروائی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے ۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اے سی وہاڑی انعم اکرم، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...