چلڈرن ہسپتال:حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم

چلڈرن ہسپتال:حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم

فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھائی جائے ،کمشنر عامر کریم خان کا دورہ، انتظامات کا جائزہ، تقریب میں شرکت

ملتان(خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈین چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کاشف چشتی نے انہیں بریفنگ دی۔کمشنر نے چلڈرن ایمرجنسی، نرسری اور دیگر شعبوں سمیت گیس سلنڈرز کے اسٹوریج ایریا کا معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔عامر کریم خاں نے ایمرجنسی ایگزٹ کی سائن ایج مزید نمایاں بنانے اور ہسپتال میں فائر سیفٹی سائن بورڈز کو واضح و آسان فہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فائر فائٹنگ آلات کے استعمال کی مرحلہ وار ہدایات نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے اور سکیورٹی گارڈز سمیت متعلقہ عملے کو عملی تربیت دینے کا حکم دیا۔کمشنر نے وارڈز میں فائر سیفٹی آگاہی مواد اور مریضوں و لواحقین کی رہنمائی کے لئے تصویری و مرحلہ وار گائیڈز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔عامر کریم خاں نے فائر ایمرجنسی سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے ہسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، جبکہ مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کرکے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔دریں اثناء ‘‘بیک ٹو سکول’’ مہم کے تحت کمپری ہینسو بوائز ہائی سکول ملتان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن صفدر واہگہ اور سی ای او ایجوکیشن طاہرہ عزیز بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔کمشنر عامر کریم خاں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ان کے اساتذہ میں شیلڈز و سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ، جبکہ طلبہ میں مفت سکول بیگز، کتابیں اور اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ‘‘بیک ٹو سکول’’ مہم کا مقصد تعطیلات کے بعد طلبہ کا گرمجوشی سے استقبال کرنا ہے ۔ طلبہ کی سکولوں میں باقاعدگی اور حاضری یقینی بنانے کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...