ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 76 سالہ خاتون جاں بحق
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)چک 184 پی میں ٹریکٹر ٹرالی بیک کرتے ہوئے 76 سالہ خاتون سرداراں بی بی کو مبینہ طور پر کچل دیا۔۔۔
، جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ چک 184 پی کا رہائشی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور خان محمد اپنے گھر سے ٹریکٹر ٹرالی بیک کرکے نکال رہا تھا کہ قریب موجود 76 سالہ سرداراں بی بی اس کی زد میں آ کر موقع پرجاں بحق ہوگئی۔ورثا نے پولیس کارروائی سے انکار کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments