منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزم گرفتار

 منشیات اور ناجائز اسلحہ کیخلاف  کریک ڈاؤن، 9 ملزم گرفتار

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے حکم اور ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت پر۔۔۔

 پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 140 لیٹر دیسی شراب، 1060 گرام چرس، 4 پسٹل 30 بور اور 6 زندہ گولیاں برآمد کرلیں۔تھانہ سٹی سرور شہید اور تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے چار ملزمان فرحان علی جٹ، محمد ثقلین راجپوت، محمد اخلاق اور محمد اعجاز مکول کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے الگ الگ پسٹل 30 بور اور 2،2 زندہ گولیاں برآمد کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...