وہاڑی ،اراضی ملکیت تنازعات کے 42 کیسز کی سکروٹنی مکمل

وہاڑی ،اراضی ملکیت تنازعات کے 42 کیسز کی سکروٹنی مکمل

تحصیل وہاڑی 20، بوریوالا 11 اور میلسی کے 11 کیسز کی سفارشات مرتب

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اراضی ملکیت کے تنازعات سے متعلق 42 کیسز کی سماعت اور ویری فکیشن کی گئی۔ اجلاس میں ڈی پی او تصور اقبال، اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنرز انعم اکرم، جواد حسین ملک اور سعد بن خالد، ڈسٹرکٹ اٹارنی ظفر ملک، ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں تحصیل وہاڑی کے 20، بوریوالا کے 11 اور میلسی کے 11 کیسز کی فرداً فرداً سکروٹنی کی گئی۔ زرعی زمینوں کے تنازعات سے متعلق کیسز میں ریونیو ریکارڈ، تحقیقات اور دستیاب شواہد کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی گئیں۔ کمیٹی کی سفارشات ٹربیونل کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زمینوں کے تنازعات کے حل کے لیے حقائق پر مبنی سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔ تمام محکمے ملکیت، قبضہ اور ریونیو ریکارڈ کی مکمل جانچ یقینی بنائیں۔ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ جائز مالکان کو ان کا حق دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل کرکے ثبوت اور شواہد کی روشنی میں رپورٹس ٹربیونل کو بھجوائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...