احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جائے ، یوسف غنی
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار)سابق کونسلر محمد یوسف غنی قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا کیمپس قائم کرکے یونیورسٹی کے تمام اہم شعبے شروع کیے جائیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کے۔۔۔
طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے تقریباً 60 کلومیٹر سفر کرکے بہاولپور جانا پڑتا ہے ، جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ویگنوں اور کوسٹرز کے انتظار میں چوکوں پر کھڑے رہنا پڑتا ہے ، جبکہ امتحانات کے دن یہ مشکل مزید بڑھ جاتی ہے ۔ محمد یوسف غنی قریشی نے کہا کہ منظوری کے باوجود احمد پور شرقیہ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ مبینہ طور پر سیاسی معاملات کی نذر ہو کر رک گیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر احمد پور شرقیہ میں جلد یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments