اگست:ہیڈ بکائنی چیک پوسٹ کی کارکردگی، 6 مقدمات درج
دو اشتہاری گرفتار، 354 ای چالان، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی بھی چیکنگ
ماہڑہ (نامہ نگار)چیک پوسٹ ہیڈ بکائنی نے اگست 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ انچارج سب انسپکٹر عطاالمنعم خان اور سینئر محرر محمد اسماعیل خان لغاری کے مطابق افسران بالا کی ہدایات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے 6 مقدمات درج کیے گئے ۔ اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی مختلف مواقع پر عوام کی 7 بار مدد اور رہنمائی کی جبکہ بی کیٹیگری کے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو جدید ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔شاہراہوں پر قائم 5 ناجائز عارضی تجاوزات بھی ہٹائی گئیں جبکہ گھر سے بھاگنے والے ایک گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے 354 ای چالان کیے گئے ، جن کی مد میں ایک لاکھ 62 ہزار 200 روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں 3300 مشکوک افراد اور 1106 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments