17 ستمبر چیمبر میں حقیقی تبدیلی کا دن ہوگا،فاؤنڈرز آزاد اتحاد

17 ستمبر چیمبر میں حقیقی تبدیلی  کا دن ہوگا،فاؤنڈرز آزاد اتحاد

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 17 ستمبر کا دن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہوگا۔۔۔

، فاؤنڈرز آزاد اتحاد الائنس کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ ضلع بھر کی بزنس کمیونٹی اور تاجر برادری کی حمایت سے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے مکمل پینل کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار الائنس کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ابراہیم، رانا سلیمان محمود، میاں فرہاد علی اور میاں احسان الحق نے چوہدری حشمت علی اور چوہدری شہزادہ علی اینڈ برادرز کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار خدمت کے جذبے سے سرشار اور اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...