کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑے ، قبضے اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات درج

کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑے ، قبضے  اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ضلع کوٹ ادو میں پانی کے وارہ کے تنازع، سوشل میڈیا پر گالم گلوچ۔۔۔

، رقبے پر مبینہ قبضے کی کوشش اور ہوائی فائرنگ سمیت لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ میں بشیر احمد نے مقدمہ درج کرایا کہ چاہ قصائی والا میں اس کا منظور شدہ پانی کا وارہ ملزمان نے مبینہ طور پر روک کر اپنی فصلوں کو لگا لیا اور گالم گلوچ کی۔تھانہ محمود کوٹ میں عبدالرحمن نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کی رنجش پر محمد شاہزیب وغیرہ نے اس کے بیٹے محمد رفیق سے جھگڑا کرکے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...