ریاض آباد پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، چھ مقدمات درج

ریاض آباد پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، چھ مقدمات درج

اوور سپیڈ، اوور لوڈنگ اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال پر ڈرائیور گرفتار

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس پوسٹ ریاض آباد نے اگست 2026 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 مقدمات درج کرکے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔ انچارج پوسٹ محمد سلیمان سب انسپکٹر کے مطابق کارروائیاں اوور سپیڈ، اوور لوڈنگ اور گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ایس پی پٹرولنگ ڈی جی خان رانا جان محمد اور ڈی ایس پی مظفرگڑھ بشیر احمد ہراج کی ہدایات پر ضرورت مند مسافروں کی 12 مقامات پر مدد کی گئی۔ حادثات کی روک تھام کے لیے سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹر پٹیاں لگانے اور سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کے اقدامات بھی کیے گئے ۔پٹرولنگ پولیس کے مطابق ای پولیس ایپ کے ذریعے روزانہ 350 افراد اور 250 گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔ بغیر ہیلمٹ، بغیر رجسٹریشن اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...