ضلعی انتظامیہ کا عبدالحکیم میں اربن فاریسٹ بنانے کا حکم
خورشیدیہ پارک کی اپ گریڈیشن، مریم نواز کلینک میں سہولتوں کا جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرسبز پنجاب اور عوام دوست ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری، تفریحی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے عبدالحکیم کا دورہ کرکے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بوائز کالج سے ملحقہ سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ کے قیام کے لیے کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خورشیدیہ پارک کا معائنہ بھی کیا اور پارک کی اپ گریڈیشن سمیت شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون شیراز اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔بعد ازاں حنا ارشد نے مریم نواز ہیلتھ کلینک سیون نائن آر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے اور سروس ڈیلیوری کے بارے میں بھی معلومات لیں اور صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments