ٹبہ سلطان پور میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ارکان گرفتار

ٹبہ سلطان پور میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ارکان گرفتار

13 مقدمات ٹریس، 13 لاکھ 25 ہزار روپے کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

میلسی (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 13 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق برآمد موٹر سائیکلوں کی مالیت 13 لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے متعلق 13 مقدمات بھی ٹریس کرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران عرف مانی، محمد رمضان اور وارث شامل ہیں، جو ٹبہ سلطان پور اور گردونواح سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے ۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیشی مہارت کی مدد سے گینگ کا سراغ لگایا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور رانا ثاقب نذیر کے مطابق کارروائی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ایس ڈی پی او میلسی سرکل راؤ طارق پرویز کی نگرانی میں کی گئی۔ برآمد موٹر سائیکلیں قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلیں واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او تصور اقبال نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...