ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا عبدالحکیم کے سرکاری سکولوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا عبدالحکیم کے سرکاری سکولوں کا دورہ

طلبہ و اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل، صفائی اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیم دوست ویژن کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے عبدالحکیم کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کرکے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 2 میں طلبہ و اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل اور صفائی کے انتظامات چیک کیے ۔ انہوں نے کلاس رومز میں روشنی کا انتظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ طلبہ سے نصابی سوالات کرکے ان کی تعلیمی استعداد بھی جانچی۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے لان میں پودا بھی لگایا۔بعد ازاں حنا ارشد نے گورنمنٹ انگلش میڈیم گرلز ہائر سیکنڈری سکول عبدالحکیم کا دورہ کیا اور دستکاری لیب و لائبریری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں دستیاب جگہوں پر شجرکاری کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دستیاب وسائل میں طلبہ کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایلومنائی کے تعاون سے تعلیمی اداروں کی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں تاکہ طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول میسر آسکے ۔اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا ڈاکٹر ہارون شیراز اور سی ای او ایجوکیشن فیاض سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...