غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ دو افراد کے خلاف مقدمات
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔
پولیس نے بغیر حفاظتی انتظامات ریفلنگ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔سول ڈیفنس آفیسر کوٹ ادو نوید احمد میرانی کی جانب سے موصولہ تحریری مراسلوں پر پولیس نے کارروائی کی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو نے النور سٹی نور شاہ کے رہائشی محمد یعقوب کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مراسلے کے مطابق ملزم گنجان آباد علاقے میں واقع دکان، گودام یا ریفلنگ پوائنٹ پر حفاظتی تدابیر کے بغیر غیر قانونی طور پر ایل پی جی ریفلنگ کرکے انسانی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈال رہا تھا۔دوسرے مقدمے میں دیوانی عدالت کے قریب رہائش پذیر شہباز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مراسلے کے مطابق وہ بھی گنجان آباد علاقے میں بغیر حفاظتی انتظامات کے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کر رہا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments