گرین بس پر نامعلوم شخص کا پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)صادق آباد سے رحیم یارخان آنے والی گرین بس پر نامعلوم شخص نے پتھر مار کر دروازے کا ۔۔
شیشہ توڑ دیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گرین بس سروس کی گاڑی چوک بہادرپور کے قریب پہنچی تو نامعلوم شخص نے اچانک پتھر سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بس کے دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈرائیور مجاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments