پیپلزپارٹی جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کی نظریاتی تحریک ، رانا محمد صادق
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلزپارٹی لیبر بیورو ضلع کوٹ ادو کے سیکرٹری اطلاعات رانا محمد صادق نے کہا ہے۔۔۔
کہ پیپلزپارٹی محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور سماجی انصاف کی نظریاتی تحریک ہے ۔ پارٹی نے ہمیشہ آمریت، طبقاتی استحصال اور جبر کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے غریب اور پسماندہ طبقات کی ترجمانی کی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیاں اور سیاسی فکر آج بھی پارٹی کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور عوام کے بنیادی و معاشی حقوق کیلئے تاریخی قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک فلاحی، ترقی پسند اور جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق، روزگار اور انصاف میسر ہو۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں شہداء کے مشن کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments