پیپلزپارٹی کلچرل ونگ تحصیل صدر مظہر علی بھٹی مستعفی

پیپلزپارٹی کلچرل ونگ تحصیل صدر مظہر علی بھٹی مستعفی

شجاع آباد (نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے اندرونی اختلافات کی افواہوں کے دوران شجاع آباد میں سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کے تحصیل صدر مظہر علی بھٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جو انہوں نے جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کے صدر مخدوم سید احمد محمود گیلانی کو ارسال کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مظہر علی بھٹی کے استعفے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ گیلانی گروپ سے ناراض تھے جبکہ بعض ذرائع اسے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف قرار دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...