جماعت اسلامی کی ہڑتال و احتجاج،کوٹ ادو میں فرقان بزدار قیادت کرینگے
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف امیر ۔۔
جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ کوٹ ادو میں بھی ضلعی امیر جماعت اسلامی فرقان اصغر بزدار کی قیادت میں احتجاج کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی نے تاجروں، کاروباری افراد اور شہریوں سے ہڑتال میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔ضلعی امیر فرقان اصغر بزدار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام، تاجر، کاشتکار اور مزدور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments