ڈی جی خان میں نئے فلیگ شپ سٹور کے شاندار افتتاح کا اعلان
یہ سٹوراربن رسول برانڈ کا اہم سنگ میل، مکمل پروڈکٹ صارفین کو ملے گی
ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں نئے فلیگ شپ سٹور کے شاندار افتتاح کا اعلان۔پاکستان کا پسندیدہ فٹ ویئر اور لائف سٹائل برانڈ1980سے جامپورروڈ، ٹریفک چوک کے قریب ، ڈیرہ غازیخان میں نئے سٹور کے ساتھ اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں توسیع کررہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان پاکستان میں آرام دہ فٹ وئیر کے حوالے سے سب سے معتبر ناموں میں سے ایک اربن سول نے آج ڈیرہ غازیخان میں اپنے نئے فلیگ شپ سٹور کے افتتاح کا اعلان کیا ہے جو ملک بھر میں برانڈ کی مسلسل توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ نیا سٹور جامپور روڈ ٹریفک چوک کے قریب واقع ہے اور پہلی بار اربن سول کی مکمل پروڈکٹ رینج شہر کے صارفین تک براہ راست پہنچائے گا۔ 1998ء میں قائم ہونے والا اربن سول آرام دہ ، پائیدار اور روزمرہ استعمال کے لیے موزوں انداز کے حامل فٹ وئیر کی بدولت پورے پاکستان میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے ،برسوں کے دوران برانڈ کے ایک ملک گیر ریٹیل نیٹ ورک قائم کیا گیااور محض جوتوں سے آگے بڑھتے ہوئے مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے وسیع رینج کے ساتھ ساتھ خواتین کے بیگز پرفیوم اور لوازمات کی منتخب رینج بھی ایک ہی چھت تلے پیش کی،پوری فیملی کیلئے برانڈ کے مختلف اور آرام دہ فٹ ویئر سے لیکر بیگز،پرفیوم اور لوازمات کی بڑھتے ہوئے لائف سٹائل تک فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جو ہر موقع اور کیلئے خاص طور پر ڈیزائن اور منتخب کی گئی ہے ۔ 1998ء میں قائم ہونے والا اربن سول ایک معروف مقامی فٹ ویئر برانڈ ہے جس کا ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک ہے ۔برانڈ کا صدر دفتر لاہور میں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments