منشیات فروش سمیت چھ ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

 منشیات فروش سمیت چھ ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

چرس، شراب ، چوری شدہ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی، کارروائی جاری

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش، شراب فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران چرس، شراب، پسٹل اور رپیٹر سمیت چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔تھانہ شیخ فاضل پولیس نے غلام مصطفیٰ سے پسٹل 30 بور، تھانہ صدر میلسی پولیس نے حنیف سے 18 لیٹر شراب اور عثمان سے 12 بور رپیٹر برآمد کیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے منشیات فروش وسیم عباس کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ مترو پولیس نے چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں 7 سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ گڑھا موڑ پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب بی کیٹیگری کے اشتہاری ملزم عامر لُنڈا کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں گڑھا موڑ پولیس نے جمال ٹاؤن کے رہائشی منیر احمد کی چوری شدہ موٹر سائیکل چار روز کے اندر ٹریس کرکے برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم چور گھر سے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے انسانی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے موٹر سائیکل برآمد کرکے مدعی کے حوالے کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...