گھر میں داخل ہوکر خاتون سے دست درازی کی کوشش، مقدمہ درج

گھر میں داخل ہوکر خاتون سے  دست درازی کی کوشش، مقدمہ درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع گورمانی شرقی میں گھر میں داخل ہوکر خاتون سے۔۔۔

 مبینہ دست درازی کی کوشش اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔شائستہ بی بی کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق اسٹیشن گورمانی کے رہائشی اشرف سہو نے مبینہ طور پر رات کے وقت برائی کی نیت سے گھر میں داخل ہوکر خاتون کی چارپائی پر بیٹھنے کی کوشش کی۔ خاتون کی آنکھ کھلنے پر ملزم نے مبینہ طور پر اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ محمود کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...