تیزرفتارٹرک، موٹرسائیکل میں تصادم،شہری شدید زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر )تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مارکر زخمی کردیا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔۔۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ لاری اڈا ٹرمینل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مارکر موٹرسائیکل سوار نوجوان شاہد کو زخمی کردیا جسے ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ٹرک ڈرائیور کو دبوچ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments