انجمن تاجران اورنگزیب روڈ الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع

انجمن تاجران اورنگزیب روڈ الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع

انتخابی ماحول میں گہما گہمی، تاجر گروپوں نے رابطہ مہم کا آغاز کردیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران اورنگزیب روڈ آئس فیکٹری تا منظور آباد چوک کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 295 تاجر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے ، جبکہ پولنگ 9 ستمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے فرائض شیخ عاصم، اعجاز عاشق بلوچ اور حافظ یاسر رحمن انجام دے رہے ہیں۔ انتخابات میں انصاف گروپ کی جانب سے اسلم ڈوگر نے صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، جبکہ ان کا انتخابی نشان کرسی ہے ۔اسی طرح تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے محمد حفیظ نے صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، جبکہ گروپ کا انتخابی نشان ترازوہے ۔پولنگ پینل کی بنیاد پر ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد انجمن تاجران اورنگزیب روڈ آئس فیکٹری تا منظور آباد چوک کے انتخابی ماحول میں گہماگہمی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں گروپوں نے تاجر برادری سے رابطے تیز کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے مہم شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...