نمائندہ وزیراعلیٰ کے فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ چھاپے ، جرمانے
1500کلو غیر معیاری خوراک تلف، مالکان کو 10، 10لاکھ روپے جرمانے
ملتان (لیڈی رپورٹر)سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا دورہ ملتان، سپیشل آپریشن، 2 معروف ریسٹورنٹس اور ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ، 1500 کلو غیر معیاری خوراک تلف، فوڈ بزنس مالکان کو 10، 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد، ریسٹورنٹس اور بیکری یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب سلمیٰ بٹ نے ملتان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ملتان میں مختلف مقامات پر فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تفصیلات کے مطابق کھانوں کی تیاری میں غیر معیاری گوشت، ناقص اور کھلے اجزاء کے استعمال پر ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments