پوزیشن ہولڈرز کے نام لیک، سکیورٹی پر سوالیہ نشان

پوزیشن ہولڈرز کے نام لیک، سکیورٹی پر سوالیہ نشان

نتائج قبل ازوقت سوشل میڈیا پر جاری، نجی تعلیمی اداروں تک پہلے رسائی

ملتان(شاہدلودھی سے )تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان، پوزیشن ہولڈرز کے نام اور نمبر قبل از وقت سوشل میڈیا پر آگئے تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان سے قبل ہی مبینہ طور پر نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات نجی تعلیمی اداروں تک پہنچنے کا معاملہ سامنے آگیا، جس کے بعد بورڈ کے نتائج کی رازداری اور سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں تعلیمی بورڈز کی جانب سے نتائج کے اعلان کے حوالے سے سخت رازداری برقرار رکھی جاتی ہے اور یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت سے قبل کسی بھی طالب علم یا ادارے کو نتائج تک رسائی حاصل نہ ہو ماضی میں نتائج کے اعلان سے قبل پوزیشن ہولڈرز یا طلبہ کے نمبرز معلوم کرنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا تھا، تاہم ملتان تعلیمی بورڈ میں پہلی مرتبہ نتائج کے باضابطہ اعلان سے ایک رات قبل ہی مبینہ طور پر بعض نجی تعلیمی اداروں کو نتائج کی معلومات ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملتان کی ایک نجی تعلیمی اکیڈمی نے نتائج کے سرکاری اعلان سے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ سے متعلق پوسٹ جاری کردی۔ بعد ازاں معاملہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران اس حوالے سے سامنے آنے والی پوسٹ کو مبینہ طور پر ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ سے متعلق قرار دے رہے تھے اسی دوران متعلقہ نجی تعلیمی اکیڈمی کے سوشل میڈیا پیج پر پوزیشن ہولڈرز کے حاصل کردہ نمبرز بھی جاری کر دیئے گئے ، جبکہ پوسٹ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کا نام بھی واضح طور پر درج تھا، جس کے بعد نتائج کی رازداری برقرار رکھنے کے نظام پر مزید سوالات پیدا ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...