زکریا یونیورسٹی :شجاع آباد کے طلبہ کیلئے بس روٹ کا اعلان

زکریا یونیورسٹی :شجاع آباد کے طلبہ کیلئے بس روٹ کا اعلان

طلبا وطالبات کی مشکلات حل، بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کا شجاع آباد کے طلبہ کے لئے اہم فیصلہ، خصوصی بس روٹ چلانے کا اعلان تفصیل کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی سفری مشکلات کے حل اور انہیں بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اہم اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے شجاع آباد تک خصوصی یونیورسٹی بس روٹ چلانے کا اعلان کر دیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق شجاع آباد اور گردونواح سے روزانہ یونیورسٹی آنے والے طلبہ و طالبات کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے ، جس سے طلبہ کو محفوظ، باقاعدہ اور نسبتاً آسان سفری سہولت میسر آئے گا۔ نتظامیہ نے شجاع آباد سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی آنے اور واپس جانے کے لئے مجوزہ بس سروس سے استفادہ کے خواہشمند طلبہ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...