پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ،مظہر رخسار

پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ  عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ،مظہر رخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے پٹرول اور۔۔

 ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عام شہری کی زندگی کو براہ راست متاثر کرتا ہے ۔ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔مہر مظہر رخسار سیال نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...