محکمہ تعلیم کا کلرک 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
خانیوال، جودھ پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ دنیا)محکمہ تعلیم کے کلرک عبدالرحمن کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔۔۔۔
اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رشوت وصول کرتے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے جی پی فنڈ کے معاملے میں سائل سے پہلے بھی 10 ہزار روپے وصول کئے تھے ، جبکہ مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم 15 ہزار روپے برآمد کرکے قانونی تحویل میں لے لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments