چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو کا دورہ مظفر گڑھ ،سہولیات کا جائزہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو انجینئر سید جواد منصور احمد نے کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔۔۔
اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی ایف سی میں نئے کنکشنز کی رجسٹریشن، مقررہ تاریخ میں توسیع، اقساط اور صارفین کی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا معائنہ کیا، جبکہ سی ایف سی انچارج اور عملے سے درخواستوں اور شکایات کے حل کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وزارت توانائی کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور صارفین کو غیر ضروری دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments