دوکوٹہ میں گرانفروشوں کو جرمانے تجاوزات پر وارننگ لیٹر جاری

دوکوٹہ میں گرانفروشوں کو جرمانے   تجاوزات پر وارننگ لیٹر جاری

دوکوٹہ (نامہ نگار) پیرا فورس میلسی کی ٹیم نے دوکوٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے گراں فروشوں کو جرمانے اور تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے ۔۔

تفصیلات کے مطابق انچارج پیرا فورس میلسی شارم اصغر نے ٹیم کے ہمراہ دوکوٹہ میں متعدد دکانداروں، پھل فروشوں اور برائلر شاپس کا معائنہ کیا اور اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹیں چیک کیں۔ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے ۔ دکانوں کے باہر سامان رکھ کر تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے سامان دکانوں کے اندر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ شارم اصغر نے کہا کہ گراں فروشی اور ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...