سولر انورٹر کی چوری شدہ رقم برآمد، مدعی کے حوالے

سولر انورٹر کی چوری شدہ رقم  برآمد، مدعی کے حوالے

دھنوٹ (نامہ نگار) تھانہ دھنوٹ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سولر انورٹر کی چوری شدہ رقم 95 ہزار روپے برآمد کرلی۔۔

 پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 317/26 میں نامعلوم ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا سلسلہ جاری تھا، جس کے نتیجے میں مالِ مسروقہ کی مکمل رقم برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد ہونے والی 95 ہزار روپے کی رقم اصل مدعی محمد ظفر حیات کے حوالے کردی۔ رقم واپس ملنے پر مدعی نے پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او دھنوٹ عبدالغفار ڈوگر اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس نے چوری کے واقعات کی روک تھام اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...