نوسربازوں نے نشہ آور شے سونگھا کر خاتون سے زیورات لوٹ لئے
وہاڑی،گگو منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)نواحی گاؤں 243ای بی کی رہائشی خاتون کو نوسربازوں نے لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر نشہ آور شے سونگھا دی اور نقدی، کپڑے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق محمد رشید کی والدہ نذیراں بی بی گزشتہ روز خریداری کے لیے گاؤں سے شہر جارہی تھی۔ وہ مغل پورہ چوک پہنچی تو دو افراد نے اسے لفٹ دینے کے بہانے کار میں سوار کرلیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے نشہ آور شے سونگھا کر نیم بے ہوش کردیا اور اس کے پاس موجود 25 ہزار روپے نقدی، 15 ہزار روپے مالیت کے کپڑے اور ایک تولہ طلائی زیورات لے لیے ۔ بعدازاں نوسرباز خاتون کو نیم بے ہوشی کی حالت میں مانا موڑ کے قریب سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ گگو منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments