تہمینہ دولتانہ کادورہ پٹرول پمپ ، عوامی ریلیف اقدامات کا جائزہ

تہمینہ دولتانہ کادورہ پٹرول پمپ ، عوامی ریلیف اقدامات کا جائزہ

ممبر قومی اسمبلی نے سبسڈی کے تحت پٹرول فراہمی کے انتظامات چیک کئے

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی رہنما و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے تارڑ پٹرولیم سروس لڈن روڈ وہاڑی کا دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات پر حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کیے جانے والے ریلیف کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے حکومت کے اعلان کردہ ریلیف کا جائزہ لیا اور شہریوں کو سبسڈی کے تحت پٹرول کی فراہمی کے انتظامات دیکھے ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے فیول ریلیف سکیم میں موٹر سائیکل اور تھری وہیلر صارفین کے لیے 100 روپے فی لٹر کے حساب سے ہفتہ وار 500 روپے جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 10 دن میں 1000 روپے ریلیف مقرر کیا گیا ہے ۔ تہمینہ دولتانہ نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کو حکومتی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے پٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل درآمد ضروری ہے ۔ اس موقع پر پٹرولیم سروس کے مالک چودھری امداد اللہ تارڑ نمبردار، چودھری سیف اللہ تارڑ نمبردار، سابق سٹی ناظم چودھری سرفراز جٹ، سنی گوجر نمبردار، میاں ناصر دولتانہ اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...