چار جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات برآمد، اشتہاری گرفتار

چار جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات برآمد، اشتہاری گرفتار

چوری شدہ بکرے بھی قبضے میں لئے گئے ، اوورلوڈ بس کا چالان بھی کردیا

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے بکرے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ابو بکر سکنہ چیچہ وطنی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ 6 بکرے برآمد کرلیے ، جن کی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ ایس ایچ او شاہد ندیم کمبوہ نے برآمد شدہ بکرے مدعی اظہر قیوم کے حوالے کردیئے ، جس پر اس نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری کارروائی میں تھانہ کرمپور پولیس نے مقدمہ نمبر 124/24 میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم ظفر اقبال سہو کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او محمد ذوالفقار نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔ ادھر تھانہ سٹی بورے والا پولیس نے منشیات فروش عارف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1260 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ٹی او ظفر القدوس کی قیادت میں وہاڑی سے ملتان جانے والی اوورلوڈ بس کو ٹبہ سلطانپور کے قریب روک کر چیک کیا۔ بس کی چھت پر سفر کرنے والے طلبہ کو بحفاظت اتار کر آئندہ چھت یا دروازوں سے لٹک کر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اوورلوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بس کا بھاری جرمانے کا چالان کرکے ڈرائیور کو وارننگ دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...