ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل حل
درخواستوں پر فوری کارروائی ،مسائل قانون کے مطابق حل کرنیکا حکم
خانیوال،مخدوم پور پہوڑاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈی پی او خانیوال نے تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں کھلی کچہری لگا کر سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ڈی پی او خانیوال نے گزشتہ روز تھانہ مخدوم پور پہوڑاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر متعدد سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ڈی پی او خانیوال نے شہریوں کی درخواستیں غور سے سنیں اور متعلقہ افسران سے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور پہوڑاں کو سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل قانون کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments