نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)چک نمبر 39/10R کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاش ایک شخص کی ہے جس کی عمر تقریباً 40 سے 45 سال بتائی جاتی ہے ، تاہم تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو سول ہسپتال خانیوال منتقل کردیا، جہاں قانونی کارروائی کے ساتھ شناخت کا عمل جاری ہے ۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...