سکندرآباد میں خاتون کی ٹرین کی زد میں آکر خود کشی

سکندرآباد میں خاتون کی  ٹرین کی زد میں آکر خود کشی

سکندرآباد (نامہ نگار ) گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ 33 سالہ خاتون نے ٹرین کے آگے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

شجاع آباد میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ 33 سالہ خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق خان گڑھ روڈ، موضع تلکوٹ کی رہائشی 33 سالہ جمیلہ بی بی زوجہ محمد وقاص کا گھر میں تنازع چل رہا تھا، جس سے تنگ آ کر اس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...