کم پیمانے پر پٹرول فروخت تین پمپس سیل کردیئے گئے

کم پیمانے پر پٹرول فروخت  تین پمپس سیل کردیئے گئے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب ذیشان رانا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو نے وہاڑی اور بوریوالا میں متعدد پٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیمانے و مقدار کی جانچ کی۔

دوران چیکنگ پیمانے کم ہونے پر 3 پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا۔کارروائی کے دوران راٹھ پٹرولیم سروس بوریوالا، گجر پٹرولیم سروس 20 پل اڈا اور چوہدری پٹرولیم سروس 194 ای بی کو سیل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...