موٹروے پر ٹرالر کی ٹکر سے سوزوکی سوار دو افراد جاں بحق
سکندرآباد (نامہ نگار)شجاع آباد ایم فائیو موٹروے پر ٹریلر اور سوزوکی بولان کے درمیان حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم فائیو موٹروے شجاع آباد کے قریب تیز رفتار 22 وہیلر ٹریلر نے سوزوکی بولان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 33 سالہ اسامہ اور 18 سالہ عبدالوہاب کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments