میپکو ریکوری ٹیم پر مبینہ حملہ نادہندہ صارف کیخلاف مقدمہ
وہاڑی‘میلسی(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار)میپکو سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن میلسی کی ریکوری ٹیم پر مبینہ حملے ، کار سرکار میں مداخلت، اہلکاروں کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے اور ریکوری رقم چھیننے کے الزام میں تھانہ صدر میلسی پولیس نے نادہندہ صارف اسلم خان سگو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ ایس ڈی او میپکو سردار پور جھنڈیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق اسلم خان سگو کے ذمے میپکو کے 17 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد واجبات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments