پیچھا کرنے پربکر ا چوروں کی فائرنگ ،دو افراد زخمی
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)موضع شادی کچالہ کی بستی جھنڈاریں میں تین نامعلوم مسلح افراد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے اہلکار غلام یاسین کے گھر نقب لگا کر تین قیمتی بکرے چوری کرلئے اور فرار ہوگئے ۔
واقعے کا علم ہونے پر غلام یاسین نے اپنے بیٹوں زوہیب، سانول و دیگر افراد کے ہمراہ ملزموں کا تعاقب کیا تو ملزموں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زوہیب اور سانول زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ملزموں نے فرار ہوتے ہوئے غلام فرید سے موبائل فون اور اقبال سے موٹرسائیکل بھی چھین لی۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی محمد رمضان شاہد اور ایس ایچ او سٹی شاہد ہراج موقع پر پہنچ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments