پلس پراجیکٹ کا عمل تیز کرنیکی ہدایت‘600 سرٹیفکیٹس جاری
ونڈہ جات شفاف بنانے ، کھیوٹ میوٹیشن مسائل حل ،ریونیو کیسز نمٹانے کا حکم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، پلس پارٹیشنز اور ریونیو سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا اور پلس پارٹیشنز کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کھیوٹ میوٹیشن سے متعلق مسائل فوری حل کرنے اور ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات بروقت نمٹانے پر زور دیا۔ خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ پلس پراجیکٹ کے تحت ونڈہ جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا سے زمینوں کے تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ونڈہ جات کا عمل میرٹ اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 600 گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments